
طالبان نے افغانستان میں صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج و صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا-ویڈیو
کابل،07؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)طالبان نے افغانستان میں صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کر لیا ہے، جس کی صوبے کے نائب گورنر روح گل خیرزاد نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ یہ پہلا صوبائی #دارالحکومت ہے، جس پر باغیوں نے قبضہ کیا ہے۔ خیرزاد نے بتایا کہ زرنج پر طالبان کے قبضے کا کافی عرصے سے خطرہ تھا تاہم وفاقی حکومت نے صوبائی حکام کی نہ سنی۔
طالبان نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے شہر کی تمام تر سرکاری عمارات اور اہم دفاتر پر قبضہ کرنے کا کہا ہے۔ دریں اثناء جنوب مغربی افغانستان میں ایران کی سرحد کے پاس ایک اور شہر پر #طالبان کے قبضے کی رپورٹیں ہیں، جن کی فی الحال حکومتی ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ نمروز پولیس نے شکوہ کیا تھا کہ جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے لیے #فوج نہیں بھیجی گئی، نہ ہی پولیس کے تازہ دم دستوں سے مدد کی گئی۔۔
طالبان نے صوبہ جوزجان صوبے کے دارالحکومت شبرغان پر قبضہ کر لیا ہے۔
په نیمروز ولایت کې ولسي خلکو د مجاهدینو ورتګ ته ښه راغلاست ووايه او هغه شیبې يې په ګرمو ولولو ولمانځلې چې مجاهدين ښارته داخليږي.
ملت مو اسلامي امارت غواړي او نور يې خپل تصمیم نیولی دی. ان شاءالله pic.twitter.com/bNiTPFb9Ib— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 7, 2021



