بین الاقوامی خبریںسرورق

ایران سے متصل سرحدی گزرگاہ پر قبضے کا افغان طالبان کا دعوی

دوشنبہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان اور ایران کے مابین سب سے بڑی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کرلیا ہے۔#طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے #فرانسیسی خبررساں ادرے اے ایف پی کو بتایا کہ اسلام قلعہ کی بندرگاہ ان کے مکمل کنٹرول میں ہے اور اسے بہت جلد دوبارہ عمل میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔

تاہم #افغان #حکومت کی طرف سے اس دعوے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسلام قلعہ افغانستان کی اہم ترین بندرگاہ ہے۔ کابل اور تہران کے درمیان یہاں سے ہی زیادہ تر سرکاری تجارت کی جاتی ہے۔ طالبان نے اس سے قبل تاجکستان سے جڑی سرحدی گزرگاہ شیر خان بندر پر قبضہ کرلیا تھا۔

اس سے قبل طالبان تحریک نے #افغانستان اور #تاجکستان کو جوڑنے والی سرحدی گزر گاہ پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ افغان حکومت نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ گزر گاہ پر تعینات فوجی تاجکستان کی اراضی کے اندر فرار ہو گئے۔افغان سرحد پر اس صورت حال نے ماسکو اور دیگر ممالک کے دارالحکومتوں میں ان اندیشوں کو جنم دیا کہ وسطی ایشیا میں شدت پسندی کا پھیلاؤ شروع ہونے والا ہے۔

#روس کا بیرون ملک سب سے بڑا #فوجی اڈا تاجکستان میں افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع ہے۔ ماسکو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر #تاجکستان کی سرحد پر سیکورٹی کی صورت حال خراب ہوئی تو دو شنبہ حکومت کی مدد کی جائے گی۔

https://urduduniya.in/amazon_auto_links/deals/ 

متعلقہ خبریں

Back to top button