بین الاقوامی خبریں

طالبان نے افغانستان میں کارروائیاں تیز کردیں، پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان کا قبضہ

 کابل ،12؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)طالبان نے جنوبی افغان صوبے ہلمند کے درالحکومت لشکرگاہ میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے مبینہ طور پر امریکی طیاروں نے فضائی کارروائی بھی کی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس تازہ پیش رفت پر افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
#لشکرگاہ پر قبضے کے لیے شدید لڑائی کئی روز سے جاری ہے اور بدھ کے روز اس شہر میں علاقائی پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب بڑا خودکش کار بم حملہ ہوا جب کہ جمعرات کو #طالبان جنگجو #پولیس #ہیڈکوارٹر کی عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار پسپا ہو کر گورنر دفتر کی جانب بڑھ گئے۔طالبان نے قندھارکی سرپوسہ جیل پرحملہ کرکے ایک ہزار قیدی رہا کروالیے ہیں۔طالبان نے افغان فورسز کو پسپا کرتے ہوئے افغان سرزمین پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ طالبان کے #قبضے میں موجود صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 8ہو گئی ہیجبکہ قندھار اور ہلمند کے صوبوں میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دار الحکومت کابل کی جانب بھی طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔
یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی #افواج کے #انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ #طالبان #کابل کو شمال میں موجود افواج کی روایتی حمایت سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button