تمل ناڈو :ویرودھ نگر میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی ،6 افراد ہلاک
بنگلورو: (اردودنیا.اِن )جمعہ کی سہ پہر تامل ناڈو کے ویرود ھ نگر میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں چھ افراد کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی متعددافراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حادثہ کا وقوع کیسے ہوا اس کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعہ انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے اندر پھنسے لوگ کے بحفاظت بازیابی کے لئے دعا گوہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے بھی متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال اکتوبر میں مدورے میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا،
اس میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ کیمیکل میں ملاوٹ کے دوران رگڑ کی وجہ سے آگ لگی تھی ، جس کی وجہ سے سلسلے وار دھماکے ہوئے تھے ۔



