بین ریاستی خبریں

اے آئی اے ڈی ایم کے نے ششی کلا سے رابطہ کرنے والوں کودی وارننگ ترجمان سمیت 17 ارکان کوکیاپارٹی سے باہر

چنئی:(اردودنیا/ایجنسیاں)اے آئی اے ڈی ایم کے نے پارٹی سے باہرکی گئی وی کے ششی کلا سے کسی بھی طرح سے رابطہ کرنے والے لیڈران کو تادیبی کارروائی کے تئیں پیر کو خبردار کیا۔ساتھ ہی اے آئی اے ڈی ایم کے نے ترجمان وی پگاجوندھی سمیت 17 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔پارٹی سے بے دخل کئے گئے لیڈران کے بارے میں کہاگیاہے کہ انہوں نے سابقہ جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا سے بات کی ہے۔

چنئی میں اے آئی اے ڈی ایم کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کی ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کرکے سخت کاروائی کے خلاف انتباہ دیا گیا اور پارٹی کوآرڈینیٹر او پنیرسیلوم کو اسمبلی میں حزب اختلاف کا نائب قائد منتخب کیا گیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کوآرڈینیٹر اور سابق وزیر اعلی کے پلانی سامی کو 10 جون کو حزب اختلاف کا لیڈر منتخب کیا گیا ۔

تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ممبران اسمبلی نے سوشل میڈیا پر ششی کلااور اے این اے ڈی ایم کے کارکنان کے ’لیک فون کال‘ کے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی۔ ششی کلا نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں پارٹی میں واپس آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button