تمل ناڈوحکومت نے سی اے اے مخالفین کے خلاف مقدمات واپس لینے کااعلان کیا

تملناڈو: (ارددودنیا.اِن)وزیراعلیٰ کے پلیانسوامی نے جمعہ کے روزلاک ڈائون کی خلاف ورزی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گذشتہ سال ہونے والے احتجاج پر دائر تقریباََدس لاکھ مقدمات کو واپس لے لیا۔وہاں بی جے پی کی اتحادی جماعت کی حکومت ہے۔وہاں اسی سال الیکشن ہونے والے ہیں۔ پارٹی اس پرعوامی ناراضگی مول لینانہیں چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ تشددکے سوا تمام معاملات،پولیس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی میں رکاوٹیں ڈالنا اور لاک ڈاؤن کے دوران جعلی ای پاسز حاصل کرناواپس لیا جائے گا۔
اپریل میں ممکنہ اسمبلی انتخابات سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہاں کہاہے کہ پولیس نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گذشتہ سال ایک ملین مقدمات درج کیے تھے۔



