بین ریاستی خبریں

تمل ناڈو: حکومت کی پہلی سالگرہ پر سی ایم اسٹالن نے بس میں کیا سفر- عوامی فلاحی اسکیموں کا کیااعلان

چنئی،07؍مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو چنئی میں ڈی ایم کے کی زیر قیادت حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ٹی سی) کی بس میں سفر کے دوران لوگوں سے بات چیت کی۔ اس کے بعد اسٹالن نے اسمبلی میں کئی فلاحی اسکیموں کا اعلان بھی کیا۔وزیر اعلیٰ نے شہر کے مصروف رادھا کرشنن سلائی مارگ پر روٹ نمبر 29 سی کی بس میں سفر کیا اور سفر کرنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔ اسٹالن نے خاص طور پر خواتین مسافروں سے بات کی اور ان سے بس میں مفت سفر کی سہولت کے بارے میں دریافت کیا۔

اسٹالن نے ڈی ایم کے حکومت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسمبلی میں کئی اعلانات کیے جن میں سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے ناشتہ فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ڈی ایم کے نے اپریل 2021 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنے انتخابی منشور میں اقتدار میں آنے کی صورت میں ریاست میں خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔اپنے اعلان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی جماعت اول تا پنجم کے طلباء کو تمام کام کے دنوں میں غذائیت سے بھرپور ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف شعبوں میں حکومت کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button