

چنئی: (اردودنیا.اِن)اداکار وجے کانت نے آئندہ ماہ 6 اپریل کو تمل ناڈو میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے عین قبل اے آئی اے ڈی ایم کے-بی جے پی-پی ایم کے اتحاد سے خود کو دور کرلیا ہے۔ وجے کانت کی پارٹی ڈی ایم ڈی کے اسمبلی انتخابات میں زیادہ نشستوں کا مطالبہ کررہی تھی۔ ساتھ ہی اس اتحاد سے اتفاق نہیں ہوا۔
نشستوں پر اتفاق رائے کیلئے تین دورمیٹنگیں ہوئیں۔وجے کانت نے کہاکہ پارٹی کے ضلعی سکریٹریوں سے ایک میٹنگ میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کو توڑنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ڈی ایم ڈی کے نے لوک سبھا انتخابات میں اے اے اے ڈی ایم کے – بی جے پی اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑاتھا۔
اسمبلی کی کل 234 نشستوں میں سے اے آئی اے ڈی ایم کے نے بی جے پی کو 23 اور پی ایم کے کو 20 نشستیں دی ہیں۔ اتحاد کے معاہدے کے تحت بی جے پی کو کنیاکماری لوک سبھا سیٹ بھی دی گئی ہے۔ یہاں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس نشست پر ضمنی انتخاب 2019 میں کنیاکماری لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہونے والے ایچ وسنتھاکمار کی موت کے بعد لازمی ہوگیا ہے۔
بتادیں کہ حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کی حزب اختلاف کے اتحاد (ڈی ایم کے – کانگریس) کے ساتھ سخت لڑائی ہے۔ ڈی ایم کے نے کانگریس کو 25 اسمبلی سیٹیں اور کنیاکماری لوک سبھا سیٹ دی ہیں۔ ایم کے اسٹالن کی پارٹی نے اتحاد کے معاہدے کے تحت ایم ڈی ایم کے، ودوتھائی چیروتھیگل کچھی (وی سی کے) اور سی پی آئی-ایم کو تین، آئی یو ایم ایل کو اور دو مانیٹھنیا مکلال کچی کو دو سیٹیں دی ہیں




