نئی دہلی، 6/اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تملناڈو کے تروپور میں ایک پرائیویٹ اناتھ آشرم میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے 3 لڑکوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 11 دیگر سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق اناتھ آشرم میں رہنے والے لڑکوں نے بدھ کو لڈو کھائے تھے۔ رات کے کھانے کے بعد کچھ کو اُلٹیاں اور اسہال شروع ہو گئے، انتظامیہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ ،حالانکہ اس وقت تک کسی کی حالت بہت زیادہ سنگین نہیں تھی۔حکام کے مطابق جمعرات کی صبح ناشتے کے بعد اناتھ آشرم میں رہنے والے لڑکوں کی حالت مزید بگڑ گئی اور کئی بے ہوش ہو گئے۔
جس کے بعد تمام لڑکوں کو قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم بعد میں انہیں تروپور اور اوینشی سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس معاملہ میں مہلوک لڑکوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ وہیں سرکاری اسپتال میں سنگین حالات کے شکار لڑکوں کا علاج بھی جاری ہے۔ تین لڑکوں کو تشویشناک حالت کے باعث آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔تروپور کے ضلع مجسٹریٹ ایس ونیت کے مطابق انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا ہے۔
ڈی ایم نے کہا کہ نمونے جمع کرنے کے بعد انہیں جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں فوڈ پوائزننگ کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔ ہم نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ اگر تحقیقات میں اناتھ آشرم ’شری وویکانند ہوم‘ کی لاپرواہی پائی جاتی ہے تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس اناتھ آشرم انتظامیہ اور عملہ جات سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔



