بین ریاستی خبریں

تمل ناڈو حکومت کوئمبتور دھماکہ کیس این آئی اے کے حوالے کرے گی، سی ایم ایم کے اسٹالن

نئی دہلی، 26اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تمل ناڈو حکومت مرکز سے مودی حکومت سے سفارش کرے گی کہ کوئمبتور دھماکہ کیس کو نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کیا جائے۔ ریاستی حکومت نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ایم کے اسٹالن کی صدارت میں ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں معاملہ کی تحقیقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں سی ایم ایم کے اسٹالن نے کوئمبتور کار دھماکہ کیس میں این آئی اے کی تحقیقات کا مشورہ دیا ہے۔ا سٹالن کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس معاملہ کے ریاستی سرحدوں سے باہر جانے اور بین الاقوامی روابط ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کو این آئی اے کو سونپنے کے لیے مرکز سے سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئمبٹور میں ایک کار میں دھماکے کے سلسلے میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس معاملہ میں سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کے گھر سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ دھماکے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ ماروتی 800 کار میں رکھے سلنڈر دو ٹکڑے ہوگیا۔ ڈرائیور بھی بری طرح جھلس گیا۔ جس گاڑی میں دھماکہ ہوا اسے جمیشہ مبین نامی شخص چلا رہا تھا۔ دھماکے میں مبین بھی مارا گیا۔ اس کے واٹس ایپ اسٹیٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی جانتا تھا کہ وہ مرنے والا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کئی بڑے دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم ان کا منصوبہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔

پولیس کے مطابق ریاض، نواز اور فیروز نے مبین کو کار میں بارودی مواد لے جانے میں مدد کی۔ ان گرفتار ملزمان میں سے کچھ سے سال 2019 میں این آئی اے نے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ ملزمان سے 75 کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ اس میں پوٹاشیم نائٹریٹ، چارکول، ایلومینیم پاؤڈر اور سلفر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button