قومی خبریں

تمل ناڈو:مقابلہ حسن میں شرکت،پانچ پولیس اہلکاروں کا تبادلہ

چنئی، 5 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تمل ناڈو کے مائیلادوتھرائی میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔اسپیشل اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا یہاں مقابلہ حسن میں شرکت کے بعد تبادلہ کر دیا گیا۔حکام نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔ ناگاپٹنم سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے ذریعہ تبادلے کا حکم اس وقت آیا جب اہلکاروں نے مقابلہ حسن میں ریمپ پر واک کی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ اتوار کو ایک پرائیویٹ تنظیم کی جانب سے مائیلادوتھرائی ضلع کے سمبانارکوئل میں مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکارہ یاشیکا آنند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مقابلے کا افتتاح کیا۔

اس دوران اس بارے میں خبر اگلے دن میڈیا میں وائرل ہوگئی۔ناگاپٹنم ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جاواگر نے ان پولیس اہلکاروں (رینوکا، اشونی، نیتیا سیلا اور شیوانیسن) کے تبادلے کا حکم جاری کیا ہے جس میں اسپیشل اسسٹنٹ انسپکٹر سبرامنیم بھی شامل ہیں، جو اس وقت سمبانارکوئل پولیس اسٹیشن میں کام کررہے ہیں۔ معاملے سے متعلق تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button