تمل ناڈو: کورونا سے بچنے کیلئے سانپ کھانے والے ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار ، ویڈیو ہوا تھا وائرل
چنئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرونا وائرس کی آمد کے بعد سے اسے دور کرنے کے لئے بہت سی افواہوں اور توہمات پھیل چکی ہیں۔ ایک بار پھر ایسا معاملہ منظرعام پر آیا ہے جہاں ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ سانپ کھانے سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔ تامل ناڈو کے ضلع تیرونویلیلی کے گاؤں پیروملپٹی میں رہنے والے واڈیویل نامی شخص نے اپنے عمل سے سب کو حیران کردیا۔
دراصل اس شخص نے کھیت سے سانپ کو پکڑ ا اور اسے مار کر کھا لیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ کووڈ 19 سے بچنے کیلئے یہ کارگر ثابت ہوگا۔ وہیں جب اس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے وڈیویل کو گرفتار کرلیا اور اس پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ معلومات کے مطابق وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد ماحولیات کے ماہرین نے پولیس کو محتاط کردیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
سانپ کو مارنے اور اسے کھانے پر پولیس نے وڈیویل پر ساڑھے سات ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ اسی دوران وڈیول نے سانپ کو کھیت سے پکڑ کر ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے اور سانپ کو کھا کر کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے دعوی کیا تھا۔



