بین ریاستی خبریں

تمل ناڈو فحش ویڈیو کال معاملہ:ریاستی بھاجپا نے یوٹیوبر اورمعاون کو پارٹی مخالف سرگرمیوں پر پارٹی سے نکالا

چنئی ، 25اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بی جے پی کی تمل ناڈو یونٹ نے ایک یو ٹیوبر کو برطرف کر دیا ہیں، جس نے #پارٹی کیخلاف اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ایک سینئر #ریاستی لیڈر اور ان کے معاون کی #پورن فلم #ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔تمل ناڈو بی جے پی کے جنرل سکریٹری کارو ناگ راجن نے کہا کہ یو ٹیوبر مدن روی چندرن اور ساتھی وینبا کو بی جے پی سے نکال دیا گیا ہے۔ دونوں کو بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔ ناگ راجن نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھیں۔

یو ٹیوبر روی چندرن نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا، اس میں مبینہ طور پر سابق ریاستی جنرل سکریٹری کے ٹی راگھون کو ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو کال میں دکھایا گیا۔ اس کے بعد راگھوان نے اپنا عہدہ چھوڑ دیاتھا۔ چنئی میں جاری ایک بیان میں ناگ راجن نے کہا کہ یو ٹیوبر مدن روی چندرن اور ان کے #ساتھی وینبا نے بی جے پی کے نظریات کے برعکس خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ان دونوں کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیاگیا ہے۔

ناگ راجن نے کہا کہ دونوں نے بی جے پی کے ریاستی صدر سے ملاقات کی اور پارٹی ممبران کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ منگل کو مدن نے سوشل میڈیا پر ایک #متنازعہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر راگھون کو ایک خاتون کے ساتھ فحش ویڈیو کال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اس کے بعد #راگھون نے ٹویٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے ویڈیو میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ ان کی اور پارٹی کی شبیہ کو خراب کرنے کی غرض سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button