جرائم و حادثاتسرورققومی خبریں

تمل ناڈو :سڑک پر شوہر نے بیوی کو چاقو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا-خوفناک ویڈیو وائرل

شوہر نے مصروف سڑک پر اپنی بیوی کو متعدد بار چاقو سے وار کیا۔ جس کے نتیجے میں وہ گر گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی

تمل ناڈو :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) یہ دل دہلانے والا واقعہ تمل ناڈو کے ویلور میں پیش آیا۔ ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں درندہ صفت شوہر نے مصروف سڑک پر اپنی بیوی پر متعدد بار چاقو سے وار کیا۔ جس کے نتیجے میں وہ گر گئی اور موقع واردات پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعہ قریب ہی نصب سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگیا۔سڑک پر گزرنے والے لوگ اس ظلم کو دیکھ رہے تھے لیکن کسی نے اسے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

متاثرہ خاتون سڑک پر گر گئی۔ فی الحال یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر معلوم ہوا ہے کہ اس کے شوہر جے شنکر نے پیر کی رات اس پر اس وقت حملہ کیا جب وہ گھر جا رہی تھی۔ پولیس جو جائے وقوعہ پر پہنچی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کی شناخت کر کے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button