قومی خبریں

یوپی پولیس نے ممبئی میں ’تانڈو‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کے گھرپرلگایا نوٹس

یوپی پولیس نے ممبئی میں ’تانڈو‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کے گھرپرلگایا نوٹس

UP police at director Ali Abbas Zafar’s Mumbai residence | Photo Credit: ANI

ممبئی،21جنوری(اردودنیا.ان)اتر پردیش پولیس نے ممبئی میں ویب سیریز ’تانڈو‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کے گھر ایک نوٹس چسپاں کیا ہے۔ اس نوٹس میں ظفر کو 27 جنوری کو پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔اترپردیش پولیس افسر انیل کمار سنگھ نے کہا کہ ہم نے ان سے 27 جنوری کو لکھنؤ میں آئی او (تفتیشی افسر) کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ ان کا گھر بند تھا اور وہاں کوئی نہیں تھا، اس لئے ہم نے وہاں نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔

اترپردیش پولیس کی 4 رکنی ٹیم تحقیقات کے سلسلے میں بدھ کے روز ممبئی پہنچی۔ بتادیں کہ متنازعہ ویب سیریز ’تانڈو‘ کے خلاف پہلا مقدمہ لکھنؤ میں درج کیا گیا تھا۔تانڈو کے خلاف مدھیہ پردیش اور مہاراشٹرا میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

تانڈو کے فنکاروں پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام ہے۔ ویب سیریز میں ایک منظر ہے جس میں ایک کالج کے طالب علم شیو کا کردار ادا کررہے ایوب کو ایک اسٹیج پر بھگوان مہادیو کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس میں مکاملہ ہے، جسے لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ایمیزون ویڈیو پر ریلیز ہونے والے ’تانڈ‘میںسیف علی خان، محمد ذیشان ایوب، ڈمپل کپاڑیا جیسے بالی ووڈ اداکاروں نے کام کیا ہے۔ٹانڈو کی ٹیم نے متنازعہ منظر کے لئے معذرت کرلی ہے اور اس منظر کو ہٹابھی دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button