بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں مسلمان طالب علم سے نفرت انگیز رویئے پر استاد معطل

نیویارک ،28؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی ریاست نیوجرسی میں استاد کو مسلمان طالب علم سے نفرت انگیز رویہ مہنگا پڑ گیا، اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوجرسی ہائی اسکول کے ایک مسلم طالب نے اسائنٹمنٹ سے متعلق پوچھا، جواب میں ٹیچر نے کہ (We Don’t Negotiate With Terrorists) ہم دہشت گردوں سے با ت نہیں کرتے،،تم اسائنمٹ گھر میں مکمل کر سکتے ہو۔

استاد کے نفرت انگیز جملے پر قریب کھڑے کچھ لوگوں نے قہقے لگائے، طالب علم کی شکایت پر استاد کو معطل کردیا گیا، اس سے قبل ایک ٹیچر نےمسلم طالبہ کا حجاب کھینچ کر اتار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button