بین ریاستی خبریں

پی ایم مودی اور یوگی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر ٹیچرمعطل

پریاگ راج،12؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پریاگ راج ضلع کے بحریہ ڈیولپمنٹ بلاک کے کمپوزٹ اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر اجیت یادو کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نازیبا تبصرے کرنے پر معطل کر دیا گیا۔

بیسک ایجوکیشن آفیسر پروین کمار تیواری کے ذریعہ جاری کردہ معطلی کے حکم کے مطابق اجیت یادو کو حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک سیاسی پارٹی کے لیے عوامی رابطہ، جلسہ عام تشہیر ی مہم میں شریک ہونے کا قصوروار پایا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے اور سرکاری ملازم ہونے کے باوجود اجیت یادو کو سیاسی لوگوں کے ساتھ ڈائس شیئر کرنے اور سیاسی پروپیگنڈہ پھیلانے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

نیز آئینی عہدوں پر فائز عوامی نمائندوں کے خلاف نامناسب تبصرے کرنے کا بھی قصوروار پایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اجیت یادو کی اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ سے قبل ایک سیاسی پارٹی کے جلسہ عام میں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف تشہیری مہم کرنے اور نازیبا تبصرہ کرنے کا ویڈیو منظر عام پر آیا تھا، جس کی جانچ کے بعد بیسک ایجوکیشن آفیسر نے ان کے خلاف معطلی کی یہ کارروائی کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button