بین ریاستی خبریں

دہلی ٹیچرز یونیورسٹی میں اساتذہ کو ملے گی اعلیٰ معیار کی تربیت- ہر سال تیار ہوں گے ہزاروں اساتذہ

نئی دہلی،11؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ٹیچنگ کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ دہلی ٹیچرز یونیورسٹی قومی راجدھانی میں کھولی گئی ہے، جہاں ہر سال ہزاروں پیشہ ور اساتذہ تیار کیے جائیں گے۔ حال ہی میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے اس کا افتتاح کیا ہے، جہاں بچوں کو پڑھانے کے لیے اساتذہ کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی تربیت بھی دی جائے گی۔

قومی دارالحکومت کے مکھرجی نگر علاقے میں واقع اس یونیورسٹی میںB.Ed، M.Ed، PhD اور سرٹیفکیٹ کورسز کی تعلیم ہوگی۔ اس سلسلے میں سسودیا نے ٹویٹ کیا تھاکہ میں دہلی ٹیچرس یونیورسٹی کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ یہ دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے جس کا مقصد تربیت یافتہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ تیار کرنا ہے۔ حکومت کا مقصد آج کے طلباء کو کل کے استاد بننے کی ترغیب دینا ہے۔اس یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کی پری سروس اور ان سروس پروگرام شامل ہیں۔

دہلی ٹیچرز یونیورسٹی کھولنے کا بنیادی مقصد اساتذہ کی تعلیم کے شعبے میں ایک انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس قائم کرنا ہے یعنی یہاں پڑھنے والے طلباء کے لیے اچھی تربیت یافتہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ تیار کرنا ہے۔ اس یونیورسٹی میں تعلیم کے میدان میں بنیادی اور عملی تحقیق پر توجہ دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button