
سید مشتاق علی ٹرافی 2021 ناک آؤٹ راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان
نئی دہلی ،23؍جنوری (اردودنیا.ان ) سید مشتاق علی ٹرافی اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ 26 جنوری سے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 31 جنوری کو کھیلا جانا ہے۔ پہلے 4 کوارٹر فائنل میچز ناک آؤٹ راؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ، اس کے بعد سیمی فائنل اور آخر میں 31 جنوری کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ کرناٹک ، پنجاب ، تمل ناڈو ، ہماچل پردیش ، ہریانہ ، بڑوڈا ، بہار اور راجستھان کی ٹیمیں ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں ۔
ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ کرناٹک اور پنجاب کے مابین 26 جنوری کو 12 بجے دن سے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسی دن دوسرا کوارٹر فائنل میچ شام 7 بجے سے تمل ناڈو اور ہماچل پردیش کی ٹیم کے مابین کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ تمام ناک آؤٹ راؤنڈ احمد آباد کے نئے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ میں بہار کی ٹیم نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے گروپ مرحلے میں کھیلے گئے 5 میچوں میں 5 میں کامیابی حاصل کی ہے اور کوارٹر فائنل میں داخل ہوئی ہے۔ بہار کے علاوہ تمل ناڈو ، بڑودہ ، ہریانہ کی ٹیم اپنے تمام 5 میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ کوارٹر فائنل جیتنے والی ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ ملے گی۔ سیمی فائنل اور فائنل میچ بھی موتیرا میں کھیلا جائے گا۔
ناک آؤٹ راؤنڈ کا مکمل شیڈول
26 جنوری: کرناٹک بمقابلہ پنجاب ، پہلا کوارٹر فائنل میچ ، وقت – 12 بجے ، مقام – سردار پٹیل اسٹیڈیم ، احمدآباد
26 جنوری: تمل ناڈو بمقابلہ ہماچل پردیش ، دوسرا کوارٹر فائنل میچ ، وقت – شام 7بجے ، مقام – سردار پٹیل اسٹیڈیم ، احمد آباد
27 جنوری : ہریانہ بمقابلہ بڑوڈا ، تیسرا کوارٹر فائنل میچ ، وقت – 12بجے ، مقام – سردار پٹیل اسٹیڈیم ، احمد آباد
27 جنوری: بہار بمقابلہ راجستھان ، چوتھا کوارٹر فائنل میچ ، وقت – شام 7بجے ، مقام – سردار پٹیل اسٹیڈیم ، احمد آباد
29 جنوری : پہلا سیمی فائنل میچ ، وقت – 12 بجے دن ، مقام – سردار پٹیل اسٹیڈیم ، احمد آباد
29 جنوری: دوسرا سیمی فائنل میچ ، وقت۔ شام 7 بجے ، مقام ، سردار پٹیل اسٹیڈیم ، احمد آباد



