بین الاقوامی خبریں

لندن کے مشہور کلاک ٹاورمیں گھڑیال میں فنی خرابی

مشہور کلاک ٹاور’Big Ben ’میں آنے والی فنی خرابی کے باعث گھڑیال کی سوئیاں چلنا بند ہوگئیں

لندن،۱۱؍مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)برطانوی پارلیمنٹ کے مشہور کلاک ٹاور’Big Ben ’میں آنے والی فنی خرابی کے باعث گھڑیال کی سوئیاں چلنا بند ہوگئیں۔ تاہم جلد ہی اس تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا۔یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر کے ایک بجے پیش آیا، جب لندن میں مشہور بگ بین کی گھنٹی نہیں بجی کیونکہ گھڑی کی سوئیاں تھوڑی دیر کے لیے رک گئی تھیں۔96 میٹر اونچے الزبتھ ٹاور کے چاروں اطراف میں چار گھڑیوں کی سوئیاں 12:55 (11:55 GMT) پر رک گئیں، جس کی وجہ سے رات کے 1 بجے کی گھڑی گھنٹی نہیں بجی۔

آدھے گھنٹے بعد گھڑی کو سیٹ ہونے کے لیے آگے لایا گیا لیکن رائیٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ 1:47 پر گھڑی دوبارہ چلنا شروع ہوگئی تھی۔برطانوی ہاؤس آف کامنز کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ الزبتھ ٹاور کی گھڑی میں بدھ کی سہ پہر کو ایک عارضی تاخیر ہوئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ گھڑی کے تکنیکی ماہرین نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا اور گھڑی اب معمول کے مطابق چل رہی ہے۔بگ بین کا وزن 13 ٹن ہے۔اس ٹاور کی بحالی کا منصوبہ پانچ سال جاری رہا۔ نومبر 2022 میں اس نے باقاعدگی سیدوبارہ گھنٹی بجانا شروع کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button