بین ریاستی خبریں

ہتک عزت معاملہ: تیجسوی یادو کیخلاف سپریم کورٹ نے کیس کیا خارج

’گجراتی ٹھگ ‘بیان کیس میں تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے راحت ملی

نئی دہلی،13فروری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ’گجراتی ٹھگ ‘بیان کیس میں تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے تیجسوی یادو کے’ گجراتی ٹھگ ہوتے ہیں ‘والے بیان سے متعلق کیس میں منگل کو اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے تیجسوی یادو کی معافی قبول کر لی ہے۔ اس کے ساتھ سپریم کورٹ نے مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت بھی منسوخ کر دی ہے۔تیجسوی یادو کو راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تیجسوی یادو کا مقدمہ احمد آباد میں نہیں چلایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ابھے ایس اوک اور جسٹس اجل بھویاں کی بنچ نے منگل کو اپنا فیصلہ سنایا۔ گجرات کے رہنے والے ہریش مہتا نے تیجسوی یادو کیخلاف ان کے بیان کیخلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

مہتا نے الزام لگایا کہ تیجسوی کے بیان سے گجراتیوں کی بدنامی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے درخواست کی سماعت کے بعد جسٹس اے ایس اوک اور جسٹس اجل بھویان نے تیجسوی یادو کی معافی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا حکم محفوظ کر لیا تھا۔ گزشتہ ہفتے درخواست کی سماعت کے بعد جسٹس اے ایس اوک اور جسٹس اجل بھویان نے تیجسوی یادو کی معافی کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا حکم محفوظ کر لیا تھا۔عدالت اس انداز سے مطمئن نہیں تھی جس طرح تیجسوی نے پہلے داخل کردہ معافی نامہ میں لکھا تھا۔ جب عدالت نے ان سے دوبارہ واضح معافی مانگنے کو کہا تو تیجسوی نے اسی کے مطابق غیر مشروط معافی نامہ داخل کیا۔ تیجسوی یادو نے گزشتہ سال مارچ میں بیان دیا تھا کہ موجودہ حالات میں صرف’گجراتی‘ہی ٹھگ ہو سکتے ہیں اور ان کی دھوکہ دہی کو بھی معاف کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button