تلنگانہ کی خبریں
تلنگانہ: سرکاری اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 32 طلبہ ہوئے بیمار، ہیڈ ماسٹر معطل
حیدرآباد، 6 نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جمعہ کو تلنگانہ کے سرکاری اسکول میں Mid Day Meal مڈ ڈے میل کھانے سے 32 طلباء بیمار ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) ڈاکٹر اے رویندر ریڈی نے بتایا کہ نرمل ضلع کے دیمادورتی گاؤں میں منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول کے کل 114 طلبہ نے کھانا کھایا تھا، جن میں سے 32 بیمار ہوگئے۔بیمار ہونے والے 32 طلبہ کو فوری طور پر بنیادی مرکز صحت میں داخل کر کے علاج کیا گیا۔ ڈی ای او نے کہا کہ ان میں سے 12 زیر نگرانی اور خطرے سے باہر ہیں۔ ڈی ای او کی رپورٹ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ کلکٹر مشرف فاروقی نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی فوڈ سپلائی ایجنسی کو دیا گیا ٹھیکہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔



