تلنگانہ کی خبریںسرورق

تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر پیٹ کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو اتوار (12 مارچ) کو حیدرآباد میں واقع اے آئی جی اسپتال میں داخل کرایا

حیدرآباد ،12مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو اتوار (12 مارچ) کو حیدرآباد میں واقع اے آئی جی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پیٹ کی تکلیف کے بعد کے سی آر کو پرگتی بھون سے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اسپتال نے بتایا کہ طبی معائنے کے دوران ان کے پیٹ میں ایک چھوٹا سا السر پایا گیا۔ السر کا علاج کیا جا رہا ہے اور اس کے دیگر تمام پیرامیٹرز نارمل ہیں۔اے آئی جی ہاسپٹل نے ایک بیان میں کہا کہ 69 سالہ کے سی آر کو صبح پیٹ میں درد ہوا۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا۔

ہسپتال نے کہا کہ اس کا سی ٹی سکین اور اینڈو سکوپی کرائی گئی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے پیٹ میں السر ہے جس کے لیے دوائیں دی جارہی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے جسم میں دیگر چیزیں نارمل ہیں اور انہیں مناسب ادویات دی جارہی ہیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ان کی اہلیہ شوبھا اور بیٹی کویتا کے ساتھ تھے۔ گزشتہ روز ہی بی آر ایس صدر کے سی آر نے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی قائدین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر بی جے پی کو نشانہ بنایا تھا۔سی ایم کی بیٹی اور پارٹی ایم ایل سی کی کویتا سے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کی ہے۔

جس کے بعد بی آر ایس ایم پیز، ایم ایل ایز اور دیگر لیڈروں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم نے الزام لگایا کہ بی جے پی پریشان کررہی ہے۔ ریاستی وزراء ، پارٹی ممبران پارلیمنٹ اور دیگر لیڈروں پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں بھی چیف منسٹر کے سی آر کو بائیں ہاتھ میں کمزوری اور درد کی شکایت کے بعد اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button