تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ حکومت کی خانگی ہاسپٹلس کو بھی ٹیکہ اندازی کی اجازت

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) تلنگانہ حکومت نے 18برس سے زائد عمر کے افراد کو کوویڈ کے ٹیکوں کے عمل کے آغاز کی پرائیویٹ اسپتالوں کو اجازت دی ہے ۔یہ پرائیویٹ اسپتال جو پرائیویٹ کوویڈ ٹیکہ اندازی کے مرکز بنائے گئے ہیں،تمام اہل افراد کو ٹیکے دے سکتے ہیں۔ریاستی حکومت نے کام کے مقامات پر ٹیکہ اندازی کی تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو اجازت بھی دی ہے ۔

یہ اجازت مختلف اداروں،کمپنیوں،گیٹیڈکمپنیوں کی خواہش پر دی گئی ہے ۔اس کے لئے ان کو کوووین پورٹل پر اندراج کروانا ہوگا اور کوویڈ کے ٹیکوں کے عمل کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط پر عمل کرنا ہوگا۔

قبل ازیں ریاستی حکومت نے 18برس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ٹیکہ اندازی کے عمل کو روک دیا تھا۔منگل کو محکمہ صحت نے ریاست بھر کے تمام سرکاری کوویڈ مراکز میں اہل افراد کے لئے کوویڈ کے دوسرے ڈوز کا دوبارہ آغاز کیاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button