تلنگانہ کی خبریںجرائم و حادثات

تلنگانہ ہائی کورٹ ملازم سائبر دھوکہ دہی کا شکار دھوکہ بازوں نے چیف جسٹس کے نام کا استعمال کیا

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)2`12دھوکہ باز اب عوام کو دھوکہ دینے کے لیے اختراعی طریقوں کو اختیار کررہے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایک ملازم کو سائبر دھوکہ بازوں نے دہلی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ظاہر کرتے ہوئے 2 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا ۔ واٹس ایپ کے ذریعہ دھوکہ بازوں نے متاثرہ شخص سے ربط پیدا کر کے اس سے 2 لاکھ روپئے مالیت کا ایک امیزان گفٹ کارڈ روانہ کرنے کے لیے کہا کیوں کہ وہ کسی کام میں مصروف ہیں اور وہ اس رقم کو بعد میں واپس کریں گے ۔ چونکہ اس ملازم نے سمجھا کہ یہ میسیج دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ستیش چندرا شرما کی جانب سے آیا ہے اس لیے اس نے گفٹ کارڈس خرید کر روانہ کیا ۔ جب اسے یہ محسوس ہوا کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے تو اس نے پولیس سے ربط پیدا کیا جو اس کی تحقیقات کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button