تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ -اسکولس کی کشادگی کا فیصلہ نہیں ہوا  

 ہم نے کسی تاریخ کی سفارش نہیں کی ۔ ڈائرکٹوریٹ اسکول تعلیم

حیدرآباد:(اردودنیا/ایجنسیاں) ڈائرکٹوریٹ آف #اسکول #ایجوکیشن نے آج وضاحت کی کہ ریاستی حکومت نے اسکولس کی #کشادگی اور فزیکل کلاسیس کیلئے کسی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے ۔ تاہم ریاستی حکومت کورونا صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ تلنگانہ اور دوسری ریاستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ آف لائین کلاسیس کے آغاز پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ حکومت وقفہ وقفہ سے دوسری ریاستوں میں اسکولس کی کشادگی کے موقف پر ڈائرکٹوریٹ سے معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

#ڈائرکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے یہ وضاحت اس لئے کی کیونکہ میڈیا میں یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ ڈائرکٹوریٹ نے یکم ستمبر سے فزیکل #کلاسیس کے آغاز کی حکومت سے سفارش کی ہے ۔ محکمہ کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم نے اسکولس کی کشادگی اور آف لائین کلاسیس کیلئے کسی تاریخ کی سفارش نہیں کی ہے ۔ ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ کونسی جماعتوں کا احیاء عمل میں آئیگا اگر صورتحال بہتر ہو ۔

#کورونا وباء کے آغاز کے بعد سے ریاستی حکومت دوسری ریاستوں میں اسکولس کی کشادگی پر رپورٹس طلب کر رہی ہے ۔ ہم یہی رپورٹس حکومت کو فراہم کر رہے ہیں۔ حکومت اسکولس کی کشادگی پر تبادلہ خیال کر رہی ہے لیکن ابھی تک نہ کوئی قطعی فیصلہ ہوا ہے اور نہ کسی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے ۔ حکومت نے کورونا وباء کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا ہے ۔ ملک کی کئی ریاستوں میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں جبکہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں حکومت نے 16 اگسٹ سے #اسکول اور #کالجس میں باقاعدہ جماعتوں کے آعاز کا اعلان کردیا ہے ۔ آندھرا پردیش میں آن لائین کلاسیس کا سلسلہ منقطع کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button