تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ:40 ہزار سے زائد ٹیچرس کے تبادلے ہوں گے ۔ 9266 ٹیچرس کو ترقی ملے گی

ایک ہی اسکول میں 8 سال تک خدمات انجام دینے والے ٹیچرس کے تبادلے لازمی ہے۔

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں نے اندازہ لگایا ہے کہ ریاست میں 40 فیصد ٹیچرس کے تبادلے ہونے کے امکانات ہیں ۔ ریاست میں جملہ 1.20 لاکھ ٹیچرس ہیں ان میں 40 ہزار سے زائد ٹیچرس کے تبادلے ہوسکتے ہیں ۔ محکمہ تعلیم سکریٹری وی کرونا ، ڈائرکٹر سری دیواسنہا نے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے تبادلوں کے شیڈول کی اجرائی کا جائزہ لیا ۔ جی او 317 کے تحت جن ٹیچرس کے تبادلے ہوئے ہیں اُنھیں تازہ تبادلوں کے لئے نااہل قرار دیئے جانے کے امکانات ہیں کیونکہ تازہ تبادلوں کیلئے جو قواعد تیار کئے جارہے ہیں اُس میں ایک ہی مقام پر دو سال کی خدمات کو لازمی قرار دیا جارہا ہے ۔ ٹیچرس کی ترقیوں اور تبادلوں کیلئے سینیاریٹی لسٹ جاری کی جائیگی ۔ باہمی تبادلوں ، بین ضلعی تبادلوں ، شوہر بیوی کوٹہ کے تبادلوں، نئی زونل پالیسی کے مطابق اسکول اسسٹنٹ ، ایچ ایم گریڈ 2 کی جائیدادوں پر ترقی و تبادلے کئے جائیں گے ۔

ایک ہی اسکول میں 8 سال تک خدمات انجام دینے والے ٹیچرس کے تبادلے لازمی ہے۔

دو سال خدمات مکمل کرنے والے ٹیچرس بھی تبادلوں کیلئے اہل ہوں گے ۔ ٹیچرس کو ترقی دینے سے ریاست میں مزید 7 ہزار سے زائد سکینڈری گریڈ ٹیچرس ( ایس جی ٹی ) جائیدادیں مخلوعہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ ایس جی ٹیز کو اسکول اسسٹنٹس ، ایل ایف ایل ہیڈ ماسٹرس کی حیثیت سے ترقی دینے پر یہ جائیدادیں مخلوعہ ہورہی ہیں تاحال 6500 سے زائد ایس ٹی جی کی جائیدادیں مخلوعہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اب مزید 7000 جائیدادیں مخلوعہ ہونگی جس سے جملہ 13,500 جائیدادوں پر ٹی آر ٹی کے ذریعہ تقررات کئے جائیں گے ۔ ریاست میں 9266 ٹیچرس کو ترقی دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ماڈل اسکولس اور کے بی جی وی ٹیچرس کے بھی تبادلے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button