جن دھن اسکیم کے دس سال مکمل,متذکرہ اسکیم اپنے ہدف کے حصول میں کامیاب : پی ایم مو دی
آج ہم جن دھن یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے کا ایک خصوصی جشن منا رہے ہیں
نئی دہلی، 28 اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پی ایم مودی نے بدھ کو کہا کہ پر دھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی یو) لوگوں، خاص طور پر خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کی مالی شمولیت کو فروغ دینے میں اہم رہی ہے مسٹر مودی نے جن دھن یوجنا کو 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر اسے کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔خیال رہے کہ پی ایم مودی کی قیادت میں 2014 میں شروع کی گئی، اس اسکیم کے تحت اب بنکوں میں 53.13 کروڑ اکاؤنٹس ہیں۔ پی ایم جے ڈی وائی میں خواتین اور دیہی علاقوں کی نمایاں شرکت ہے۔
پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا کہ آج ہم جن دھن یوجنا کے 10 سال مکمل ہونے کا ایک خصوصی جشن منا رہے ہیں۔ تمام مستفدین اور اس اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرنے والوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔رپورٹ کے مطابق جن دھن یوجنا مالی شمولیت کو فروغ دینے اور کروڑوں لوگوں، خاص طور پر خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ طبقوں کو با اختیار بنانے میں اہم رہی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 53کروڑ سے زیادہ جن دھن کھاتوں میں سے 29.56کروڑ جن دھن میں خواتین کے کھاتے ہیں۔ پی ایم جن دھن اکاؤنٹ کے تحت جمع کی گئی رقم 2,31,236کروڑ روپے ہیں ۔ اس میں ۱۴؍اگست ۲۰۲۴تک ۱۵گنا اضافہ ہوا ہے۔



