قومی خبریں

ساورکر کا پوسٹر- شیموگہ میں کشیدگی، لاٹھی چارج، کئی علاقے میں کرفیو

شیموگہ ، 15اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک کے شیموگہ میں ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ یوم آزادی پر امیر احمد سرکل میں ویر ساورکر کا پوسٹر لگانے سے متعلق ہے۔ یہاں کچھ لوگوں نے پوسٹر کی سخت مخالفت کی ہے۔ ساورکر کے پوسٹروں کو ہٹانے کی کوششوں کے خلاف مظاہروں کے بعد کرناٹک پولس نے شیموگا ضلع کے کچھ حصوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ منگلورو کے سورتکل چوراہے کا نام ساورکر کے نام والے بینر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے

۔شیموگا پولیس نے کہا کہ ٹیپو سلطان کے پیروکاروں کے ایک گروپ نے شہر کے امیر احمد سرکل میں ٹیپو سلطان کا بینر لگانے کے لیے ساورکرکے بینر کو ہٹانے کی کوشش کے بعد سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا،بعدازاں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔اس سے قبل ہفتہ کی رات کانگریس کارکنوں نے ہڈسن سرکل میں مختلف مجاہدین آزادی کی تصویروں والے پوسٹر لگائے تھے۔

اس میں حضرت ٹیپو سلطانؒ کا ایک پوسٹر بھی شامل تھا،جسے بعض شدت پسند افراد نے نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد ریاستی کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریاست میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ کانگریس کے آزادی مارچ کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔اس معاملہ میں پولیس نے ٹیپو سلطان کا پوسٹر پھاڑنے کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری بنگلورو کے ہلاسورو گیٹ پولیس اسٹیشن نے کی ہے۔ 14 اگست کو مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

15 اگست کو ہڈسن سرکل کے نریپتونگا روڈ پر ٹیپو سلطان کی ایک فلیکس بورڈ تصویر کو مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا، جو کانگریس کے فریڈم واک پروگرام کے ایک حصے کے طور پر لگایا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ یہ شکایت راجی نگر کانگریس پارٹی کے کارکن منجوناتھ نے کی تھی۔اس دوران کانگریس نے کرناٹک کی بومئی حکومت کو بھی گھیر اؤ کیا تھا۔ دراصل بومئی حکومت نے اخبارات میں اشتہار دیا تھا، اس اشتہار میں مجاہدین آزادی فہرست دی تھی، لیکن اس میں سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا نام شامل نہیں کیا۔ کانگریس نے اس پر سخت اعتراض کیا تھا۔ کانگریس لیڈر سدارامیا نے چیف منسٹربومئی پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے غلام ہونے کا الزام لگایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button