تلنگانہ کی خبریں

نو نہال ہائی اسکول کورٹلہ میں دسویں جماعت کے طلبہ کے اعزاز میں تہنیتی جلسہ

ام ہانی بنت محمد امتیاز نے 542 نشانات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا

کورٹلہ: نو نہال ہائی اسکول کورٹلہ کی جانب سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں اعلیٰ نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک خصوصی تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا محمد شفیع الدین ندوی (ناظم مدرسہ) اور محمد عبد الرحیم (صدر مدرس) نے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا۔

اس سال جماعت دہم کے نتائج میں ام ہانی بنت محمد امتیاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 542 نشانات کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ ان کے بعد دیگر نمایاں طلبہ میں عفیرہ تنزیف (522)، عفیرہ فرحت (520)، فریل نسری (517)، عطیفہ فرناس (517)، نشری فردوس (515)، طوبیٰ ظفرین (506)، محمد عبد الرحمان (505)، نشری ناز (499)، شازمین (497)، ضحیٰ نشاط (493)، تقیہ انسا (490) اور محمد حذیفہ (490) شامل ہیں۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد شفیع الدین ندوی  و محمد عبد الرحیم نے نے کہا کہ:

"الحمدللہ، نو نہال ہائی اسکول کے طلبہ نے نہ صرف اس سال بلکہ گزشتہ کئی برسوں سے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اسکول کے طلبہ تین مرتبہ ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کرچکے ہیں، جو ہمارے اساتذہ کی مخلصانہ محنت، طلبہ کی لگن اور والدین کے تعاون کا ثمر ہے۔”

انہوں نے طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ، معلمات، اولیائے طلبہ اور کامیاب طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں!
🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ

متعلقہ خبریں

Back to top button