
پنجاب :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پنجاب کے #ہوشیارپور میں دسویں جماعت کی ایک #طالبہ کے ساتھ چار افراد نے اجتماعی #زیادتی کی، جن میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ (18) کے دو جاننے والے لڑکے یشدیپ اورامن پیر کو اسکوٹر پر لے گئے اور ایک ویران جگہ پر ایک کمرے میں اس کی عصمت دری کی۔ الزام ہے کہ وہ متاثرہ کے کپڑے اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد میں یشدیپ اپنے ایک رشتہ دار اور ایک دوسرے نوجوان کو ساتھ لایا اور متاثرہ کے ساتھ دوبارہ زیادتی کی۔پولیس نے یشدیپ اور امن کو تعزیرات ہند کی دفعہ 376ڈی اور 506 کے تحت گرفتار کیا ہے اور دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



