سرورققومی خبریں

لکھنؤ سے رامیشورم جانے والی ٹرین میں خوفناک آتشزدگی، 10 ہلاک

تمل ناڈو میں مدورائی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی صبح ایک ہولناک حادثہ پیش آیا۔

چنئی، 26اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تمل ناڈو میں مدورائی ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کی صبح ایک ہولناک حادثہ پیش آیا۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب کھڑی ٹرین کی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ معلومات کے مطابق اس آگ میں جھلسنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔تمام مرنے والے یوپی کے رہنے والے ہیں۔ تاہم ریلوے نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹرین لکھنؤ سے رامیشورم جا رہی تھی۔ اس دوران سیاحوں کی کوچ میں آگ لگ گئی۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع صبح 5.15 بجے کے قریب موصول ہوئی۔

جب ٹرین کو مدورائی یارڈ جنکشن پر روکا گیا۔ مدورائی کے یارڈ میں کھڑا ریلوے کا یہ سلیپر کوچ ایک پرائیویٹ پارٹی کی طرف آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے آن لائن بک کیا گیا تھا اور ایل پی جی سلنڈر غیر قانونی طور پر لے جانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ سدرن ریلوے کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سدرن ریلوے کے جنرل منیجر، مدورائی کے ڈویژنل ریلوے منیجر اور اعلیٰ حکام پہنچ چکے تھے۔واقعے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ہفتہ کی صبح 5.15 بجے ایک پرائیویٹ پارٹی کی جانب سے بک کئے گئے کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ یہ کوچ مدورائی یارڈ میں پارک کیا گیا تھا۔ فائر انجنوں کو فوری طور پر طلب کیا گیا جو صبح 5.45 بجے پہنچے اور صبح 7 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا۔کسی اور کوچ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کے ہلاکت ہونے کی خبر ہے۔ تاہم حکومت نے مہلوکین کے اہل خانہ معاوضہ کی شکل میں 10-10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button