بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

پیار کا خوفناک انجام: پریمی جوڑے نے ایک دوسرے کا گلا کاٹا، لڑکی ہلاک، لڑکا زخمی

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں محبت کی ایک خوفناک کہانی سامنے آئی ہے۔

جے پور، 3اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں محبت کی ایک خوفناک کہانی سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک پیار کرنے والے جوڑے نے چاقو سے ایک دوسرے کا گلا کاٹ ڈالا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں گرل فرینڈ کی موت ہو گئی اور بوائے فرینڈ سنگین زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس میں افراتفری مچ گئی اور فورا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ زخمی عاشق کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ وہاں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی دوپہر جے پور شہر کے ہرماڈا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ یہاں لوہا منڈی روڈ پر ایک لڑکا اور لڑکی نے چاقو سے ایک دوسرے کا گلا کاٹ دیا۔ واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اسی دوران کسی نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ایک ہی کار میں سوار ہوکر لوہا منڈی آئے تھے۔ چاقو سے گلا کٹنے کی وجہ سے دونوں سنگین زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد لڑکی کی موت ہو گئی۔

متوفی لڑکی کی شناخت جیوتی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہرماڈہ تھانہ انچارج ہمت سنگھ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ شدید زخمی نوجوان کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معاملہ معاشقہ کا پایا گیا ہے۔واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ پولیس پورے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دونوں نے خودکشی کی ہے یا پھر کوئی اور بات ہے، پولیس اس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔قابل ذکر ہے کہ راجستھان میں اس سے پہلے بھی کئی بار معاشقہ میں اس طرح کے دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ حال ہی میں جے پور میں ایک گرل فرینڈ نے سر پر پتھر مار کر اپنے عاشق کا قتل کر دیا تھا۔ اس کے بعد گرل فرینڈ فرار ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button