قومی خبریں

ٹیرر فنڈنگ کیس:این آئی اے کے جموں و کشمیر میں چھاپے

سری نگر ، 11اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مبینہ ٹیرر فنڈنگ کیس میں این آئی اے نے منگل کی صبح جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے پونچھ، راجوری، بڈگام، شوپیاں اور بانڈی پورہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ذرائع کے مطابق این آئی اے راجوری، پونچھ، جموں، سری نگر، پلوامہ، بڈگام، شوپیاں اور بانڈی پورہ اضلاع میں راجوری کے الھدی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف مشتبہ سرگرمیوں کے سلسلے میں کئی مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔این آئی اے نے الہدی ایجوکیشنل ٹرسٹ کی فنڈنگ پیٹرن اور سرگرمیوں کے حوالے سے کیس درج کیا تھا۔

یہ ٹرسٹ جموں و کشمیر کی جماعت اسلامی کی اکائی کے طور پر کام کر رہا ہے، جسے 2019 میں یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی انجمن قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایجنسیوں کے دعوی کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کو اب سرحد پار سے دہشت پھیلانے کے لیے فنڈنگ ملتی ہے۔سیکورٹی ایجنسیاں کافی عرصے سے اس پورے نیٹ ورک پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔بانڈی پورہ میں مولانا رحمت اللہ قاسمی کی رہائش گاہ پر بھی این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں، خیال رہے کہ مولانا رحمت اللہ قاسمی کشمیر کے مشہور عالم دین ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button