دہشت گردی کی فنڈنگ:70سے زیادہ مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
این آئی اے نے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور گجرات سمیت سات ریاستوں میں ایک ساتھ 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے
نئی دہلی ، 21فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں بڑی کاروائی کی چل رہی ہے۔ این آئی اے نے دہلی، ہریانہ، پنجاب اور گجرات سمیت سات ریاستوں میں ایک ساتھ 70 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کاروائی دہشت گردی کی فنڈنگ میں ملوث گینگسٹرس پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی کی تفتیش میں کئی لوگوں کے نام سامنے آئے۔ این آئی اے کو تحقیقات میں کچھ ثبوت بھی ملے ہیں۔ این آئی اے نے جن غنڈوں پر چھاپہ مارا ہے ان میں لارنس بشنوئی کا ساتھی کلوندر اور پیلی بھیت میں دلباغ سنگھ نام کا ایک شخص شامل ہے۔ صبح 5 بجے سے این آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ گینگسٹر نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا یہ چوتھا چھاپہ ہے۔
این آئی کے اس چھاپے میں پنجاب میں کینیڈا میں دہشت پھیلانے والے لکھ بیر لنڈا کے علاوہ گینگسٹر لارنس اور گولڈی برار کے قریبی رشتہ داروں پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ بتادیں کہ این آئی نے چند روز قبل لکھ بیر لنڈا کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے ان کے قریبی رشتہ داروں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ این آئی اے نے پنجاب کے ترن تارن اور فیروز پور میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کے علاوہ یوپی کے پرتاپ گڑھ اور پیلی بھیت میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ ہریانہ میں موہن پور گاؤں میں گینگسٹر سریندر عرف چیکو کے گھر اور نارنول کے سیکٹر-1 میں اس کے ایک رشتہ دار کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات اور راجستھان میں بھی کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔



