بین الاقوامی خبریں

’تھاڈ‘ سسٹم اب اسرائیل میں موجود ہے، لائیڈ آسٹن کادعویٰ

’تھاڈ‘ سسٹم اب اسرائیل میں موجود ہے، لائیڈ آسٹن کادعویٰ

واشنگٹن،22کتوبر (ایجنسیز)

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ’THAAD‘ میزائل شکن نظام اب اسرائیل میں اپنے مقام پرہے۔ واشنگٹن نے اپنے اتحادی کو کسی بھی نئے ایرانی میزائل حملے سے بچانے کے لیے یہ جدید امریکی دفاعی نظام بھیجا ہے۔پنٹاگان کے شائع کردہ بیانات کے مطابق آسٹن نے وضاحت کی کہ یہ نظام اب اپنی جگہ پرموجود ہے۔ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ یہ کام کر رہا ہے یا نہیں، لیکن ہم اسے بہت تیزی سے چلانے کے قابل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس ’تھاڈ‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کو چلانے کے لیے ذمہ دار فوجی اہلکار اسرائیل بھیجے ہیں۔ یہ دنیا کے جدید ترین نظاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک ٹرک پر مشتمل ہے جو نصب میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پنٹاگان کے ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا کہ اس جدید ہتھیار سے اسرائیل کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنا اسرائیل کے دفاع اور اسرائیل میں امریکیوں کو ایران کے کسی بھی بیلسٹک میزائل حملے سے بچانے کے لیے امریکہ کے عزم کی تصدیق کرتا ہے؟

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل اس ماہ کے شروع میں ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ایران نے کہا تھا کہ اس نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے رہ نما حسن نصر اللہ کی ہلاکت جولائی کے آخر میں تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے جواب میں حملے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button