جرائم و حادثات

تھانے کے اسپا میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، 5 خواتین کو بچایا گیا

ولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے اڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

تھانے 27 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں پولیس نے ایک اسپا سنٹر کی آڑ میں چلائے جا رہے جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ خواتین کو بازیاب کر لیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی کلیان۔شیل روڈ پر واقع ڈومبیولی کے ایک اسپا سنٹر میں انجام دی گئی۔ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے منصوبہ بندی کے تحت ایک فرضی گاہک کو اسپا سنٹر بھیجا، جس کے بعد پولیس ٹیم نے موقع پر چھاپہ مارا۔

کارروائی کے دوران ایک خاتون دلال کو حراست میں لیا گیا، جبکہ وہاں موجود پانچ خواتین کو بازیاب کرا کے اُلھاس نگر کے بازآبادکاری مرکز منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار خاتون اور اسپا منیجر کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا اور غیر اخلاقی انسانی تجارت روک تھام قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button