
بنگلورو،11؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت (Thawarchand Gehlot)نے اتوار کے روز کرناٹک کے 19 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ وجو بھائی رودا بھائی والا کی جگہ لیں گے۔
#کرناٹک ہائی #کورٹ کے چیف جسٹس ابھے سرینواس اوکا نے سبکدوش ہونے والے گورنر والا، #وزیر اعلی بی ایس #یدیورپا، ان کے #کابینہ کے ساتھیوں، ممبران اسمبلی اور سینئر ریاستی سرکاری عہدیداروں کی موجودگی میں #راج #بھون میں گہلوت کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔73 سالہ #گہلوت #مرکز میں سماجی انصاف کے وزیر تھے اورجنوبی #ریاست میں نیا #عہدہ سنبھالنے سے قبل راجیہ سبھا میں ایوان کے رہنماتھے۔



