قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کے تین سابق ایم ایل اے بھگوا دھارن کرلئے,

سابق ممبرانِ اسمبلی پی ایم مودی کے وژن سے متأثرہوکر پارٹی میں شا مل ہوئے: آدیش گپتا

نئی دہلی ،29نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عام آدمی پارٹی کو دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آپ کے 3 سابق ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ دہلی کینٹ سے آپ کے سابق ایم ایل اے کمانڈو سریندر سنگھ ، ترلوک پوری کے سابق ایم ایل اے راجو دھینگان اور گوکل پور سے بھارتیہ جنتا کے سابق ایم ایل اے چودھری فتح سنگھ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ یہ تینوں سابق ایم ایل اے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا اور پارٹی ترجمان سمبت پاترا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر دہلی بی جے پی کی طرف سے بتایا گیا کہ عام آدمی پارٹی سے تین لیڈر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔آپ کے دو بار کے سابق ایم ایل اے سریندر سنگھ کے علاوہ راجو دھینگان اور چودھری فتح سنگھ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

بی جے پی کی پریس کانفرنس میں ریاستی صدر آدیش گپتا ، سابق مرکزی وزیر وجے گوئل اور ترجمان سمبت پاترا موجود تھے۔ اس پریس کانفرنس میں بی جے پی نے اعلان کیا کہ آپ کے تین سابق ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ آدیش گپتا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس‘‘ کے منتر سے متاثر ہو کر تینوں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ بی جے پی خاندان میں سب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔واضح ہو کہ عام آدمی پارٹی نے 2015 کے اسمبلی انتخابات میں دہلی کینٹ سیٹ سے سریندر سنگھ کو میدان میں اتارا تھا۔ سریندر سنگھ یہ الیکشن جیت گئے، تاہم پارٹی نے انہیں 2020 اسمبلی میں موقع نہیں دیاگیا۔ سریندر سنگھ ہریانہ کے جھجر ضلع میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے طویل عرصے تک ہندوستانی فوج میں ملازمت کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button