قومی خبریں

پالش کیاہوا گندم فروخت کرتے تھے ملزم سپریم کورٹ کے جج نے وکیل سے کہا آپ کھاکردکھائیے اور ضمانت لے جائیے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صرف ہندوستان میں ہم صحت سے متعلق پریشانیوں سے لاتعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے یہ تبصرہ کھانے کی ملاوٹ کے معاملے میں ملزم کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کیا۔ سپریم کورٹ نے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ اپنے مؤکل کا کھانا کھانے کے لئے تیار ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ ہم آپ کی درخواست پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں ،

اگر آپ ،آپ کے اہل خانہ یا آپ کا موکل فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کھانے کے لئے تیار ہیں۔اس پر درخواست گزار کے لئے وکیل خاموش ہوگئے اور پھر سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ضمانت کی درخواست پر غور کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم اس طرح کے معاملات پر غور کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ پھر درخواست گزار نے کہا کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ اور آپ کے اہل خانہ یہ گندم کھانے کے لئے تیار ہیں؟ اگر ہاں تو ہم ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو جواب دینے میں کیوں دشواری کا سامنا ہے، کیا لوگوں کو مرنا چھوڑ دینا چاہئے؟، ہمیں آپ کی درخواست پر کیوں غور کرنا چاہئے؟۔

متعلقہ خبریں

Back to top button