بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریںسرورق
امریکی شہری ڈیوڈ رش (David Rush) نے 250 گینیز ریکارڈ بنائے-ویڈیو
امریکہ میں ایک شخص نے مٹر کو پھونک مار کر طویل فاصلے تک لے جا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
آئیڈاہو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ میں ایک شخص نے مٹر کو پھونک مار کر طویل فاصلے تک لے جا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ڈیوڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، نے یہ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 250 واں ریکارڈ اپنے نام کیا۔ڈیوڈ رش David Rush نے یہ ریکارڈ مٹر کو 84 فِٹ اور 11.28 انچز تک پھونک مار کر بنایا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 52 فِٹ اور 9.96 انچز تک پھونک مار کر بنایا گیا تھا-ڈیوڈ رش نے 6.5 سال قبل یہ ریکارڈ مٹر کو 24 فٹ 7.6 انچز تک پھونک مار کر بنایا تھا۔اس کے بعد سے یہ ریکارڈ تین بار توڑا جا چکا ہے جس میں ڈیوڈ رش کی 41 فٹ تک پھونک مار کر ریکارڈ نام کرنے کی بھی ایک کوشش شامل ہے۔یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد ڈیوڈ رش نے 250 واں گینیز ریکارڈ اپنے نام کیا۔



