بین الاقوامی خبریںسرورق

30 ستمبر تک جاری رہے گی بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 

نئی دہلی،29؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کورونا وبا کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے تجارتی بین الاقوامی پروازوں کی نقل و حمل پر پابندی کو 30 ستمبر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے آج ایک سرکلر جاری کرکے اس بارے میں معلومات دی ۔ تاہم سرکلر کے مطابق بین الاقوامی کارگو اور ریگولیٹری باڈی کی اجازت سے بین الاقوامی پروازیں اس دوران اپنی پروازیں جاری رکھیں گی۔
نیز ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ پہلے سے طے شدہ بین الاقوامی پروازیں منتخب راستوں پر بھی اس دوران اپنی پرواز جاری رکھ سکیں گی۔اس سے قبل مرکزی حکومت 31 اگست تک بین الاقوامی پروازوں کی نقل و حمل پر پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی تھی۔ تاہم دنیا کے ممالک میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور وبا کی تیسری لہر کے خوف کے باعث حکومت نے ان پابندیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت ہند نے کورونا کو روکنے کے لیے 23 مارچ 2020 کو تجارتی بین الاقوامی پروازوں کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی تھی۔ تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران کمرشل بین الاقوامی پروازوں کی نقل و حمل پر پابندیوں میں ان ممالک کے ساتھ نرمی کی گئی ہے جن کے ساتھ حکومت ہند کا ایئر ببل پر معاہدہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button