قومی خبریں

گوشت کی دکانوں پر پابندی کو سختی سے نافذ کریں گے: جنوبی دہلی کے میئر

نئی دہلی ،05؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جنوبی دہلی کے میئر مکیش سورین Mayor Mukesh Suryan نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ نوراتری کے دوران گوشت کی دکانوں پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ قدم شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے اور اس سے کسی کی ذاتی آزادی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر سورین نے کہاکہ ہم تمام گوشت کی دکانوں کو سختی سے بند کر یں گے۔ جب گوشت نہیں فروخت ہوگا تو لوگ اسے نہیں کھائیں گے۔

سورین نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ دہلی والوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے، کیونکہ لوگوں نے مجھ سے شکایت کی تھی۔ روزہ رکھنے والے لوگوں کو کھلے میں گوشت کاٹنے میں پریشانی ہورہی تھی تھا۔

یہ کسی کی ذاتی آزادی کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8، 9، 10 اپریل کو ہم تمام مذبح خانے بھی بند کردیں گے۔ جنوبی دہلی کے میئر نے اعلان کیا کہ ان کے شہری ادارے کے تحت گوشت کی دکانوں کو ’دیوی درگا کے لیے وقف نوراتری کی مبارک مدت‘ کے دوران بند کر دیا جانا چاہیے۔مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر شیام سندر اگروال نے بھی یہی مطالبہ کیا اور کہا کہ ہمیں تہوار کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے میں خوشی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button