پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی حسینائیں ہیں، جنہوں نے اپنے خواب کے شہزادے سے شادی تو کی، لیکن ان کا رشتہ طویل عرصہ نہیں چل سکا ۔ ایسے میں کسی نے دو سال تو کسی نے پانچ سال کے اندر ہی شوہر سے اپنی راہیں الگ کرلیں اور پھر اپنے کریئر کو آگے بڑھانے میں لگ گئیں ۔ ان میں سجل علی سے لے کر ماہرہ خان تک کئی اداکاراوں کے نام شامل ہیں ۔
پاکستانی سنیما اور ڈرامہ انڈسٹری ہمیشہ سے سرخیوں میں رہی ہے ۔ خاص طور پر پاکستانی اداکارائیں، جو اپنی خوبصورتی ، اداکاری اور فیس کیلئے موضوع بحث بنی رہتی ہیں ۔ ساتھ ہی اپنی ذاتی زندگی سے بھی کافی سرخیاں حاصل کرچکی ہیں ۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی حسینائیں ہیں، جنہوں نے اپنے خواب کے شہزادے سے شادی تو کی، لیکن ان کا رشتہ طویل عرصہ نہیں چل سکا ۔ ایسے میں کسی نے دو سال تو کسی نے پانچ سال کے اندر ہی شوہر سے اپنی راہیں الگ کرلیں اور پھر اپنے کریئر کو آگے بڑھانے میں لگ گئیں ۔ ان میں سجل علی سے لے کر ماہرہ خان تک کئی اداکاراوں کے نام شامل ہیں ۔
سجل علی : فلم مام میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کرچکیں پاکستانی اداکارہ سجل علی شوہر عہد رضا میر سے الگ ہوچکی ہیں ۔ دونوں نے 2020 میں شادی کی تھی، لیکن اچانک دونوں کے رشتے میں کشیدگی آگئی اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اب تک دونوں کے طلاق کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔
عروہ ہوکین : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عروہ ہوکین کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔ حالانکہ اب تک ان خبروں کی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے ، لیکن کچھ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ عروہ اپنے شوہر فرحان سعید سے الگ ہوچکی ہیں ۔ طویل عرصہ سے کسی پروگرام میں انہیں ساتھ نہیں دیکھا گیا، جس کے بعد ان خبروں نے زور پکڑ لیا
صنم بلوچ: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکاراوں میں سے ایک صنم بلوچ نے 2013 میں عبد اللہ فرحت اللہ سے شادی کی تھی، لیکن دونوں کی شادی تقریبا پانچ سالوں تک ہی چل سکی اور پھر دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلیں ۔
سائرہ یوسف : پاکستانی اداکارہ ، ماڈل اور سابق وی جے سائرہ یوسف بھی اپنے شوہر شہروز سبزوری سے الگ ہوچکی ہیں ، لیکن ابھی بھی دونوں کے درمیان کافی اچھی دوستی ہے ۔ دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور 2020 میں اس جوڑے کا طلاق ہوگیا ۔
صبا حمید : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے سعید پرویز شفیع سے شادی کی تھی، جس سے ان کے دو بچے میشا شفیع اور فارس شفیع ہیں ، لیکن دونوں نے طلاق لے لیا ، جس کے بعد اداکارہ نے وسیم عباس سے شادی کرلی ۔
ماہرہ خان : پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراوں میں سے ایک ماہرہ خان کو کون نہیں جانتا ۔ وہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس میں لیڈ رول ادا کرچکی ہیں ۔ اداکارہ نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی، جنہوں نے انہیں انڈسٹری میں اپنے پیر جمانے میں مدد کی ، لیکن 2012 میں دونوں کا طلاق ہوگیا ۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے ، جس کا نام اذلان ہے۔



