سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

زیرہ کا پانی: کرشماتی فوائد✍️ڈاکٹر امۃ المعیز فرزانہ افضل بنگلور

زیرہ cumin (Jeera)  ہر گھر کے باورچی خانے میں لازمی موجود ہوتا ہے اور دن بھر کے کھانوں میں اس کا متعدد بار استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اگر زیرے کا پانی پیا جائے تو اس سے آپ کو کونسے حیرت انگیز فوائد حاصل ہو سکتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔ جسے جان کر آپ بھی آج ہی سے زیرے کے پانی کا استعمال شروع کر دیں گے۔

زیرے کی خصوصیات

زیرہ Jeera سوزش سے بچنے والے اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہوتا ہے، اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں، زیرہ پیٹ کے مسائل کو دور کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، یہ ہاضمہ مضبوط بناتا ہے، قبض اور متلی کی شکایت کو دور کرتا ہے۔

زیرہ پانی کے حیرت انگیز فوائد

ماہرین کے مطابق اگر آپ اپنے دن کا آغاز زیرے کے پانی سے کریں تو آپ کی مجموعی صحت کو بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، زیرے کا پانی صحت کے مختلف مسائل سے نجات کے لئے استعمال کیا ہے۔

پیٹ کے مسائل سے نجات

زیرے کا پانی معدے کی جلن، تیزابیت، پیٹ درد اور بدہضمی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، زیرے کا پانی ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے زیرہ میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو جگر کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جبکہ یہ کینسر جیسے مرض سے بچنے کے لئے بھی مفید ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

زیرے میں آئرن اور غذائی ریشے کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اس کے مستقل استعمال سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اس کا پانی بیماریوں سے لڑنے اور بیماریوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور قوتِ مدافعت کو بتدریج بڑھاتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول

زیرے کے پانی کے استعمال سے بلڈ پریشر معتدل رہتا ہے یہ نمک کے منفی اثرات کو متوازن کرکے بلڈ پریشر اور تیل کے منفی اثرات کو کم کرکے کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے زیرہ کے پانی میں پوٹاشیم کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کو بھرپور غذائیت اور طاقت فراہم کرتا ہے۔

ایکنی کا علاج

زیرے کا پانی ایکنی جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہے کیونکہ یہ فطرت میں اینٹی بیکٹیریل ہے۔ زیرے کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے آپ کی جِلد کو چمکتے رہنے میں مدد ملتی ہے۔

زیرہ پانی بنانے کا طریقہ

ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ ڈال کر اُسے ہلکی آنچ پر رکھ دیں جب پانی میں اُبال آجائے تو چولہے سے اُتار لیں اور ہلکا ٹھنڈا کرکے پی لیں، اس سے وزن کم ہوگا جسم کی اضافی چربی گھلے گی اور پیٹ کے مسائل سے نجات ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button