واشنگٹن،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی عہدیدارنے کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔نیا مہاجرین پروگرام افغانستان میں امریکا کیساتھ کام کرنے والے افغانوں کیلئے ہوگا، #امریکی فنڈڈ #پروجیکٹس غیرملکی این جی اوز، غیر ملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغانیوں کیلئے ہوگا۔
میڈیارپوٹس کے مطابق عہدیدارنے بتایا کہ درخواست دہندگان کو امریکی ایجنسیوں، سینئر امریکی حکام، غیرمیڈیا آئوٹ لیٹس سے ریفر کراناضروری ہوگا۔دوسری جانب محکمہ خارجہ نے افغان #مہاجرین پروگرام کی رپورٹ پر ردعمل سے گریز کیا۔امریکا افغان مترجموں، ان کے اہل خانہ کو اسپیشل امیگریشن پروگرا م کے تحت ویزے دے رہا ہے، #افغانستان سے2 ہزار ایس آئی وی درخواستیں منظوری کے حتمی مراحل میں ہیں۔
HP v236w 64GB USB 2.0 Pen Drive
₹560.00













