واشنگٹن،29؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی صدر جو #بائیڈن کی انتظامیہ نے شام میں قید خانوں سے منسلک اہلکاروں، #مسلح-گروہوں اور انسانی حقوق کے پامالیوں میں ملوث مشتبہ افراد پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے شام کے خلاف براہ راست پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان کا مقصد صدر #بشارالاسد کی انتظامیہ پر دباؤ بڑھانا ہے۔
انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں کا کہنا ہے کہ شامی خانہ جنگ میں بھاری ہلاکتوں کے علاوہ اب بھی سوا لاکھ سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اسد حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف وزیوں اور جنگی #جرائم کے ارتکاب کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔



