قومی خبریں

انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ’قیام ِپاکستان‘ ہے : جاوید اختر

پاکستان کا قیام انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی

ممبئی،24فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)بالی ووڈ کے مشہور شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے نجی ٹی وی اے بی پی نیٹ ورک کے آئیڈیاز آف انڈیا سمٹ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا قیام انسانی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔جاوید اختر نے کہا کہ میں حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان گیا تھا۔ وہاں میرا خیر مقدم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں ایک خاتون نے مجھ سے پوچھا کہ ہم آپ سے اچھ سے ملتے ہیں، اچھا سمجھتے ہیں، لیکن آپ کے یہاں ہر پاکستانی کو دہشت گرد سمجھا جاتا ہے۔

میں نے ان سے کہا کہ اپنا ریکارڈ درست کریں، ہمارے ملک میںآپ بہت سے لوگ آئے ہیں جنہیں بہت عزت دی گئی ہے۔جاوید اختر نے بتایا کہ میں نے کہا کہ ہماری طرف سے ایسا نہیں ہے، لیکن آپ کے یہاں لتا منگیشکر کا پروگرام کبھی نہیں ہوا۔ ہم آپ سب کو دہشت گرد نہیں سمجھتے، لیکن میں ممبئی کا رہنے والا ہوں، آپ جانتے ہیں کہ ہمارے شہر میں کیا ہوا، اور وہ لوگ ناروے یا مصر سے نہیں آئے تھے۔ وہ آپ کے ملک میںہی گھوم رہے ہیں ۔ اگر ہمیں آپ سے کوئی شکایت ہے تو برا نہ مانیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جب میں وطن واپس آیا ،تو ایسا لگا جیسے میں نے عالمی جنگ جیت لی ہو۔ لوگوں کے بہت سے فون آئے۔

وہاں کے لوگوں نے پھر حکومت سے سوال کیا کہ انہیں ویزے کیوں دیئے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت سے لوگ ہیں جو ہمارے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔جاوید اختر نے کہا کہ انسانوں کی غلطیوں پر کتاب لکھی جائے تو اس میں پاکستان کا قیام بھی شامل ہو گا۔ اس کی کوئی منطق نہیں تھی، کوئی منطق بھی نہیں ہے۔ لیکن اب یہ ایک حقیقت ہے جسے ہم بدل نہیں سکتے۔

آج آپ ہندو راشٹر چاہتے ہیں۔ وہ نہیں بنا سکے، دنیا نہیں بنا سکی، کیسے بنائیں گے؟قوم پرستی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کوئی اپنے ملک سے محبت کیسے نہیں کرسکتا؟ جس ملک میں کوئی بھی عام آدمی پیدا ہوتا ہے، پڑھتا ہے، بڑا ہوتا ہے، وہ اپنے ملک سے محبت کیسے نہیں کرسکتا۔ مجھے اس ملک سے پیار ہے جس میں میں پیدا ہوا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button