جرائم و حادثات

عاشق جوڑے کی نعش نالے سے برآمد

جونپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے ضلع جونپور سرپتہاں علاقے کے صدرالدین گاؤں میں اس وقت ہلچل مچ گئی۔جب ایک عاشق جوڑے کی لاشیں مشتبہ حالت میں نالے سے برآمد ہوئیں۔پولیس نے جانچ میں بتایا کہ سردست متوفین کے زہریلی اشیاء کھانے کی بات سامنے آرہی ہے۔ پیر کی صبح دونوں کی لاش گاؤں کے باہر نالے میں پڑی ہوئی ملی ہے۔

پولیس کے مظابق صدر الدین پور گاوں باشندہ ایک نوجوان کا گاؤں کی ہی ایک لڑکی سے بہت دنوں سے معاشقہ چل رہا تھا۔ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن گھر والے تیار نہیں تھے۔ اتوار کی رات کھانا کھانے کے بعد لڑکی اپنے کمرے میں سونے چلی گئی۔ صبح وہ کمرے میں نہیں ملی تو گھروالوں نے تلاش شروع کیا۔جس کے بعد پتہ چلا کہ نوجوان بھی رات سے ہی غائب ہے۔اہل خانہ نے دونوں کی تلاش شروع کی۔

اسی درمیان گاوں کےباہر سوکھے نالے میں دونوں کی لاشیں پڑی ہونے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے کہا کہ لاش پر چوٹ کے کوئی نشان نہیں ہیں۔ اور نہ ہی موقع سے کچھ برآمد ہوا ہے۔ شبہ ہے کہ دونوں نےزہر کھاکر جان دی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button