بوڑھے سے شادی کرنے پر دلہن برہم،بوڑھے سے شادی نہیں کرونگی،چراغ میں تیل نہیں تو کیا خوشی ملے گی۔
دلہن کہتی ہے کیا ہوگیا کیا نہیں ہوا سو نا پوچھو نوکری ہے تو نوکری لیکر ہم چاٹیں گے کیا۔ ا س بوڑھے کے نہ منہ میں دانت ہیں، نہ پیٹ میں آنت ہوگی۔بتاو اسکے چراغ میں تیل ہوگا۔بتاؤ اس کے چراغ میں تیل نہیں ہوگاتو ہمیں کیا خوشی ملے گی؟ ۔کچھ نہیں ملے گا۔ہم نہیں کرینگے شادی۔
حیدرآباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) شادی ایک بڑا فیصلہ ہے۔ شادی ایک ایسا بندھن ہے، جسے زندگی بھر نبھانا پڑتا ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک جنم کا نہیں بلکہ سات جنموں کا رشتہ ہے۔ آپ نے اب تک شادی کی بہت سی مضحکہ خیز ویڈیوز دیکھی ہوں گی لیکن آج کی پوسٹ میں ہم آپ کے لیے سب سے انوکھی ویڈیو لے کر آئے ہیں۔ اس ویڈیو میں شادی کے دن دلہن اپنے ہونے والے شوہر کو دیکھ کر غصے میں آگئی۔ دلہن ادھیڑ عمر کے دولہے سے شادی نہیں کرنا چاہتی۔
دلہن کے رشتہ دار سمجھارہے ہیں کہ شادی کر لیں لیکن دلہن کا کہنا ہے کہ وہ اس بوڑھے سے شادی نہیں کرے گی۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک دلہن اپنے ہونے والے شوہر کو دیکھ کر ناراض ہوگئی ہے اور شادی سے انکار کررہی ہے۔ دولہا کی عمر کی وجہ سے دلہن کو غصہ آگیا۔
جب دلہن سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا ہوا دیدی کتنا اچھا سا لڑکا ہے ہر سکھ ملے گا آپکو نوکری بھی تو ہے ۔اس پر دلہن کہتی ہے کیا ہوگیا کیا نہیں ہوا سو نا پوچھو نوکری ہے تو نوکری لیکر ہم چاٹیں گے کیا۔ ا س بوڑھے کے نہ منہ میں دانت ہیں، نہ پیٹ میں آنت ہوگی۔بتاو اسکے چراغ میں تیل ہوگا۔بتاؤ اس کے چراغ میں تیل نہیں ہوگاتو ہمیں کیا خوشی ملے گی؟ ۔کچھ نہیں ملے گا۔ہم نہیں کرینگے شادی۔
دلہن نوشہ کو کہتی ہے اپنے لیے نا بوڑھے ہوتو کوئی بوڑھی ڈھونڈلو۔ہم کو نہیں کرنا شادی وادی۔کسی رشتہ دار نےدلہن سے پوچھا ناک کٹوائے گی کیا ،بے عزتی کروارہی ہے۔اس پر دلہن کہتی ہے بوڑھے سے شادی کرلینگے تو ناک جڑ جائےگا۔جب بوڑھے ہی سے شادی کروانا تھا تو پردادا کو کیوں مرنے دیا اسی سے کروادیتے شادی۔خوب دھوم دھام سے اس بوڑھے سےشادی کردوگے۔مجھے کتنا سکھ ملے گا۔بہت جیے گا تو دو چار سال، بعدمرجائے گا تو کیا کرینگے دوسرا شوہر تلاش کرتے پھریں۔ اس کے بعد لڑکی نے شادی سے صاف انکار کر دیا۔ ہم آپ سے شادی اس جنم میں تو کیا کسی جنم میں نہیں کرینگے۔
اس ویڈیو پر لوگوں کے کئی ردعمل سامنے آئے ہیں۔ جہاں کچھ لوگ اس ویڈیو کو اسکرپٹ اور جعلی قرار دے رہے ہیں وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ لڑکی نے بالکل ٹھیک کہا۔ ایک صارف نے لکھا لڑکی ٹھیک کہہ رہی ہے، آخر اتنا پیسہ کیوں ضروری ہے۔ تو ایک اور نے لکھا وہ جو چال چل رہی ہے، کیاوہ پہلے نہیں جانتی تھی کہ لڑکا بوڑھا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو JaikyYadav16 نے شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو کو 66 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی اس ویڈیو پر کئی لوگوں کے تبصرے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے – یہ دراصل بہار میں ہوتا ہے۔ ایسی شادیاں اب بھی ہوتی ہیں۔
ये तो सोच लिया कि नाक कट जायेगी, पर ये नहीं सोचा कि क्या इसके साथ लड़की की ज़िंदगी भी कट जायेगी? pic.twitter.com/F0GzR31MYJ
— Jaiky Yadav (@JaikyYadav16) December 9, 2022



